Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2138 (سنن أبي داود)

[2138]صحیح

صحیح بخاری (2593، 2688)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ،أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ،عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَہُ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ ﷺ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِہِ،فَأَيَّتُہُنَّ خَرَجَ سَہْمُہَا, خَرَجَ بِہَا مَعَہُ،وَكَانَ يَقْسِمُ لِكُلِّ امْرَأَةٍ مِنْہُنَّ يَوْمَہَا وَلَيْلَتَہَا, غَيْرَ أَنَّ سَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ وَہَبَتْ يَوْمَہَا لِعَائِشَةَ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنی ازواج مطہرات میں قرعہ ڈالتے،جس کا نام نکل آتا وہ آپ ﷺ کے ساتھ سفر میں جاتی۔آپ ﷺ ہر زوجہ کو اس کی باری کا دن اور رات دیتے،سوائے سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کے،انہوں نے اپنا دن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہبہ کر دیا تھا۔