Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2140 (سنن أبي داود)

[2140]إسنادہ حسن

شریک القاضي صرح بالسماع عند البیھقي (7/ 291) و للحدیث شواھد عند الترمذي (1159 وسندہ حسن) وغیرہ مشکوۃ المصابیح (3266)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ،أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ،عَنْ شَرِيكٍ،عَنْ حُصَيْنٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ،قَالَ: أَتَيْتُ الْحِيرَةَ،فَرَأَيْتُہُمْ يَسْجُدُونَ لِمَرْزُبَانٍ لَہُمْ،فَقُلْتُ: رَسُولُ اللہِ أَحَقُّ أَنْ يُسْجَدَ لَہُ: قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَقُلْتُ: إِنِّي أَتَيْتُ الْحِيرَةَ،فَرَأَيْتُہُمْ يَسْجُدُونَ لِمَرْزُبَانٍ لَہُمْ،فَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللہِ! أَحَقُّ أَنْ نَسْجُدَ لَكَ؟ قَالَ: أَرَأَيْتَ لَوْ مَرَرْتَ بِقَبْرِي أَكُنْتَ تَسْجُدُ لَہُ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا،قَالَ: فَلَا تَفْعَلُوا،لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ, لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِہِنَّ لِمَا جَعَلَ اللہُ لَہُمْ عَلَيْہِنَّ مِنَ الْحَقِّ.

سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حیرہ گیا،تو میں نے دیکھا کہ وہ لوگ اپنے سردار کو سجدہ کرتے ہیں تو میں نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ ان کہ سجدہ کیا جائے۔کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور بتایا کہ میں حیرہ گیا،تو دیکھا کہ وہ لوگ اپنے سردار کو سجدہ کرتے ہیں تو آپ اے اللہ کے رسول! اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ ہم آپ کے سامنے سجدہ ریز ہوں۔آپ نے فرمایا ’’بھلا بتا کہ اگر تو میری قبر پر گزرتا تو کیا اسے سجدہ کرتا؟‘‘ میں نے کہا کہ نہیں۔آپ نے فرمایا ’’تو ایسا نہ کرو۔اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا کہتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بیوی پر شوہر کا بہت حق رکھا ہے۔‘‘