Sunan Abi Dawood Hadith 2151 (سنن أبي داود)
[2151]صحیح
صحیح مسلم (1403)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا ہِشَامٌ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ رَأَی امْرَأَةً،فَدَخَلَ عَلَی زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ،فَقَضَی حَاجَتَہُ مِنْہَا،ثُمَّ خَرَجَ إِلَی أَصْحَابِہِ،فَقَالَ لَہُمْ: إِنَّ الْمَرْأَةَ تُقْبِلُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ, فَمَنْ وَجَدَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا, فَلْيَأْتِ أَہْلَہُ, فَإِنَّہُ يُضْمِرُ مَا فِي نَفْسِہِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے کوئی عورت دیکھی پھر (اپنے گھر) سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے ہاں آئے اور ان سے اپنی حاجت پوری کی۔پھر اپنے اصحاب کے پاس گئے اور ان سے فرمایا ’’عورت شیطان کی صورت میں سامنے آتی ہے،جو شخص اس طرح کی کوئی کیفیت محسوس کرے تو اسے چاہیئے کہ اپنی بیوی کے پاس چلا جائے،بلاشبہ (بیوی کے پاس جانا) اس کے نفس میں آنے والے وسوسے اور خیال کو نکال دے گا۔‘‘