Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2155 (سنن أبي داود)

[2155]صحیح

صحیح مسلم (1456)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ،حَدَّثَنَا سَعِيدٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ،عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ الْہَاشِمِيِّ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعَثَ يَوْمَ حُنَيْنٍ بَعْثًا إِلَی أَوْطَاسَ،فَلَقُوا عَدُوَّہُمْ،فَقَاتَلُوہُمْ،فَظَہَرُوا عَلَيْہِمْ،وَأَصَابُوا لَہُمْ سَبَايَا،فَكَأَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ تَحَرَّجُوا مِنْ غِشْيَانِہِنَّ, مِنْ أَجْلِ أَزْوَاجِہِنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ،فَأَنْزَلَ اللہُ تَعَالَی فِي ذَلِك:َ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ[النساء: 24] أَيْ: فَہُنَّ لَہُمْ حَلَالٌ إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُہُنَّ.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حنین کے موقع پر اوطاس کی طرف ایک مہم بھیجی،وہ اپنے دشمن سے مقابل ہوئے،ان سے جنگ کی،ان پر غالب رہے اور ان کی عورتیں ہاتھ آئیں تو کچھ اصحاب رسول ﷺ نے ان سے مباشرت میں حرج جانا کیونکہ مشرکین میں ان کے شوہر موجود تھے۔تو اللہ تعالیٰ نے اس سلسلے میں یہ آیت اتاری ((والمحصنات من النساء إلا ما ملکت أیمانکم)) ’’اور خاوندوں والیاں (تم پر حرام ہیں) مگر جن کے مالک بن جائیں تمہارے داہنے ہاتھ۔‘‘ یعنی وہ تمہارے لیے حلال ہیں جب ان کی عدت پوری ہو جائے۔