Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2158 (سنن أبي داود)

[2158]إسنادہ حسن

رواہ الترمذي (1131 وسندہ حسن) وأصلہ عند ابن حبان (1675) مشکوۃ المصابیح (3339)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَاالنُّفَيْلِيُّ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ،حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ،عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ،عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ،قَالَ: قَامَ فِينَا خَطِيبًا،قَالَ: أَمَا إِنِّي لَا أَقُولُ لَكُمْ إِلَّا مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ يَوْمَ حُنَيْنٍ،قَالَ: لَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَسْقِيَ مَاءَہُ زَرْعَ غَيْرِہِ-يَعْنِي:-إِتْيَانَ الْحَبَالَی-،وَلَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَقَعَ عَلَی امْرَأَةٍ مِنَ السَّبْيِ حَتَّی يَسْتَبْرِئَہَا،وَلَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَبِيعَ مَغْنَمًا حَتَّی يُقْسَمَ.

حنش صنعانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ ہم میں خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے تو کہا: میں تمہیں وہی بات کہوں گا جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے۔آپ نے ہمیں حنین والے دن فرمایا تھا ’’جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کے لیے حلال نہیں کہ کسی دوسرے کی کھیتی کو اپنا پانی دے۔‘‘ آپ کی مراد تھی کہ حاملہ عورتوں سے مباشرت ’’اور جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھا ہے اس کے لیے حلال نہیں کہ قید میں آنے والی کسی عورت سے استبراء (رحم صاف ہونے) سے پہلے مباشرت کرے،اور جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کے لیے حلال نہیں کہ غنیمت کو تقسیم ہو جانے سے پہلے فروخت کرے۔‘‘