Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2160 (سنن أبي داود)

[2160]حسن

أخرجہ ابن ماجہ (1918 وسندہ حسن) محمد بن عجلان صرح بالسماع عند البخاري في خلق أفعال العباد (ص40) مشکوۃ المصابیح (2446)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَاعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ حَيَّانَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: إِذَا تَزَوَّجَ أَحَدُكُمُ امْرَأَةً،أَوِ اشْتَرَی خَادِمًا, فَلْيَقُلِ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَہَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَہَا عَلَيْہِ،وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّہَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَہَا عَلَيْہِ،وَإِذَا اشْتَرَی بَعِيرًا فَلْيَأْخُذْ بِذِرْوَةِ سَنَامِہِ،وَلْيَقُلْ مِثْلَ ذَلِكَ. قَالَ أَبو دَاود: زَادَ أَبُو سَعِيدٍ ثُمَّ لِيَأْخُذْ بِنَاصِيَتِہَا وَلْيَدْعُ بِالْبَرَكَةِ فِي الْمَرْأَةِ وَالْخَادِمِ.

جناب عمرو بن شعیب اپنے والد (شعیب) سے اور وہ اپنے دادا (عبداللہ بن عمرو) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی کسی عورت سے شادی کرے یا کوئی خادم خریدے تو چاہیئے کہ یہ دعا کرے ((اللہم إنی أسألک خیرہا وخیر ما جبلتہا علیہ،وأعوذ بک من شرہا ومن شر ما جبلتہا علیہ)) اے اللہ! میں اس کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور اس خیر کا جس پر تو نے اس کو پیدا کیا،اور اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اس شر سے جس پر تو نے اس کو پیدا کیا ہے۔‘‘ اور جب کوئی اونٹ خریدے تو اس کے کوہان کی چوٹی کو پکڑے اور اسی طرح دعا کرے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابوسعید نے اضافہ کیا کہ (آپ نے فرمایا) ’’بیوی اور خادم کی پیشانی کے بال پکڑے اور برکت کی دعا کرے۔‘‘