Sunan Abi Dawood Hadith 2161 (سنن أبي داود)
[2161]صحیح
صحیح بخاری (5165) صحیح مسلم (1434)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ،عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَ أَہْلَہُ،قَالَ: بِسْمِ اللہِ،اللہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ،وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا،ثُمَّ قُدِّرَ أَنْ يَكُونَ بَيْنَہُمَا وَلَدٌ فِي ذَلِكَ, لَمْ يَضُرَّہُ شَيْطَانٌ أَبَدًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’تم میں سے کوئی جب اپنی اہلیہ سے مباشرت کا ارادہ کرے اور درج ذیل دعا پڑھ لے تو اگر ان میں اس باری میں بچہ مقدر ہوا تو اسے شیطان کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔(دعا یہ ہے) ((بسم اللہ،اللہم جنبنا الشیطان وجنب الشیطان ما رزقتنا)) اللہ کے نام سے،اے اللہ! ہم کو شیطان سے دور رکھ،اور شیطان کو اس سے دور رکھ جو تو ہمیں عنایت فرمائے۔‘‘