Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2163 (سنن أبي داود)

[2163]صحیح

صحیح بخاری (4528) صحیح مسلم (1435)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ،قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا،يَقُولُ: إِنَّ الْيَہُودَ يَقُولُونَ: إِذَا جَامَعَ الرَّجُلُ أَہْلَہُ فِي فَرْجِہَا مِنْ وَرَائِہَا كَانَ وَلَدُہُ أَحْوَلَ! فَأَنْزَلَ اللہُ سُبْحَانَہُ وَتَعَالَی:نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّی شِئْتُمْ[البقرة: 223].

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ یہودی کہا کرتے تھے کہ اگر آدمی اپنی بیوی سے اس کے پیچھے سے فرج (قبل) میں مباشرت کرے (کہ وہ پیٹ کے بل لیٹی ہوئی ہو) تو اس سے بچہ بھینگا پیدا ہوتا ہے،تو اللہ عزوجل نے یہ نازل فرمایا ((نساؤکم حرث لکم فأتوا حرثکم أنی شئتم)) ’’تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں،اپنی کھیتیوں میں جیسے چاہو آؤ۔‘‘