Sunan Abi Dawood Hadith 2170 (سنن أبي داود)
[2170]صحیح
صحیح مسلم (1438)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ،عَنْ مُجَاہِدٍ،عَنْ قَزَعَةَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ: ذُكِرَ ذَلِكَ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ-يَعْنِي: الْعَزْلَ-،قَالَ: فَلِمَ يَفْعَلُ أَحَدُكُمْ؟-وَلَمْ يَقُلْ: فَلَا يَفْعَلْ أَحَدُكُمْ!-, فَإِنَّہُ لَيْسَتْ مِنْ نَفْسٍ مَخْلُوقَةٍ, إِلَّا اللہُ خَالِقُہَا. قَالَ أَبو دَاود: قَزَعَةُ مَوْلَی زِيَادٍ.
سیدناابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے سامنے اس کا ذکر آیا یعنی عزل کا،تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم میں سے کوئی یہ کرتا ہی کیوں ہے؟‘‘ آپ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا ’’تم میں سے کوئی بھی یہ نہ کرے۔‘‘ بلاشبہ جو جان پیدا ہونے والی ہے اللہ تعالیٰ اسے پیدا کر کے رہے گا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ راوی حدیث قزعہ یہ زیاد کا مولیٰ ہے۔