Sunan Abi Dawood Hadith 2173 (سنن أبي داود)
[2173]صحیح
صحیح مسلم (1439)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ،حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ،قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ: إِنَّ لِي جَارِيَةً أَطُوفُ عَلَيْہَا،وَأَنَا أَكْرَہُ أَنْ تَحْمِلَ؟!،فَقَالَ: اعْزِلْ عَنْہَا إِنْ شِئْتَ, فَإِنَّہُ سَيَأْتِيہَا مَا قُدِّرَ لَہَا،قَالَ: فَلَبِثَ الرَّجُلُ،ثُمَّ أَتَاہُ،فَقَالَ: إِنَّ الْجَارِيَةَ قَدْ حَمَلَتْ،قَالَ: قَدْ أَخْبَرْتُكَ أَنَّہُ سَيَأْتِيہَا مَا قُدِّرَ لَہَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک انصاری رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: میری ایک لونڈی ہے،میں اس سے صحبت کرتا ہوں اور اس کا حاملہ ہونا مجھے پسند نہیں ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر چاہو تو عزل کر لیا کرو،جو اس کے مقدر میں ہے وہ تو آ کر رہے گا۔‘‘ بیان کیا کہ کچھ دن گزرے،پھر وہ آدمی آپ ﷺ کے پاس آیا اور بتایا کہ لونڈی حاملہ ہو گئی ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’میں نے تمہیں کہا تھا کہ جو اس کے مقدر میں ہے وہ آ کر رہے گا۔‘‘