Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2176 (سنن أبي داود)

[2176]صحیح

صحیح بخاری (6601)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّم:َ لَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِہَا, لِتَسْتَفْرِغَ صَحْفَتَہَا وَلِتَنْكِحَ, فَإِنَّمَا لَہَا مَا قُدِّرَ لَہَا.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کوئی عورت اپنی (دینی) بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے کہ اس طرح اس کا پیالہ (اپنی خاطر) خالی کرا لے۔اسے چاہیئے کہ نکاح کر لے،اس کو وہی کچھ ملے گا جو اس کے لیے مقدر کیا گیا ہے۔‘‘