Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 218 (سنن أبي داود)

[218]إسنادہ صحیح

وانظر أحمد (3/111 ح 12121) وسندہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ،حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ،عَنْ أَنَسٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ: طَافَ ذَاتَ يَوْمٍ عَلَی نِسَائِہِ فِي غُسْلٍ وَاحِدٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَہَكَذَا رَوَاہُ ہِشَامُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ أَنَسٍ وَمَعْمَرٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسٍ وَصَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ عَنِ الزُّہْرِيِّ كُلُّہُمْ،عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک بار اپنی (تمام) بیویوں کے پاس آئے اور ایک ہی غسل کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ (ایک ہی غسل کا ذکر) دیگر اسانید سے بھی ثابت ہے۔یعنی: ہشام بن زید نے انس رضی اللہ عنہ سے اور معمر نے بواسطہ قتادہ،انس رضی اللہ عنہ سے اور صالح بن ابی الاخضر نے بواسطہ زہری،انس رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں۔