Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2193 (سنن أبي داود)

[2193] إسنادہ ضعیف

نسائی (2046)

محمد بن عبید بن أبي صالح وثقہ ابن حبان والحاکم و ضعفہ أبو حاتم الرازي و ابن حجر و ضعفہ راجح

و للحدیث شواھد ضعیفۃ،و لہ لون آخر عند ابن ماجہ (2046) وسندہ ضعیف

انوار الصحیفہ ص 83

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ سَعْدٍ الزُّہْرِيُّ أَنَّ يَعْقُوبَ بْنَ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَہُمْ،قَالَ:،حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ،عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ الْحِمْصِيِّ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ-الَّذِي كَانَ يَسْكُنُ إِيلِيَا-قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عَدِيِّ بْنِ عَدَيٍّ الْكِنْدِيِّ،حَتَّی قَدِمْنَا مَكَّةَ،فَبَعَثَنِي إِلَی صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ،وَكَانَتْ قَدْ حَفِظَتْ مِنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: لَا طَلَاقَ وَلَا عَتَاقَ فِي غِلَاقٍ. قَالَ أَبو دَاود: الْغِلَاقُ, أَظُنُّہُ فِي الْغَضَبِ.

محمد بن عبید بن ابی صالح جو ایلیاء (بیت المقدس) میں رہتے تھے کہتے ہیں کہ میں عدی بن عدی کندی کی معیت میں روانہ ہوا حتیٰ کہ ہم مکہ پہنچ گئے۔پس انہوں نے مجھے صفیہ بنت شیبہ کے ہاں بھیجا۔اس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے (بہت کچھ) یاد کیا ہوا تھا۔اس نے کہا کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے ہوئے سنا،وہ فرماتی تھیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ’’اغلاق میں طلاق نہیں اور نہ غلام کو آزاد کرنا ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں ((الغلاق)) (اور ((الا غلاق))) میرے خیال میں غضب اور غصے کے معنی میں ہے۔