Sunan Abi Dawood Hadith 2200 (سنن أبي داود)
[2200]صحیح
صحیح مسلم (1472)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ،أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ،عَنْ أَبِيہِ أَنَّ أَبَا الصَّہْبَاءِ،قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَتَعْلَمُ أَنَّمَا كَانَتِ الثَّلَاثُ تُجْعَلُ وَاحِدَةً عَلَی عَہْدِ النَّبِيِّ ﷺ،وَأَبِي بَكْرٍ،وَثَلَاثًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: نَعَمْ.
ابن طاؤس اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ ابو الصہباء نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا آپ جانتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے زمانے میں،ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد اور عمر رضی اللہ عنہ کی امارت کے ابتدائی تین سال تک تین طلاقوں کو ایک بنایا (شمار) کیا جاتا تھا؟ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ہاں!۔