Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2201 (سنن أبي داود)

[2201]صحیح

صحیح بخاری (1) صحیح مسلم (1907)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ،حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ التَّيْمِيِّ،عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ اللَّيْثِيِّ،قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ،يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ،وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَی،فَمَنْ كَانَتْ ہِجْرَتُہُ إِلَی اللہِ وَرَسُولِہِ, فَہِجْرَتُہُ إِلَی اللہِ وَرَسُولِہِ،وَمَنْ كَانَتْ ہِجْرَتُہُ لِدُنْيَا يُصِيبُہَا،أَوِ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُہَا, فَہِجْرَتُہُ إِلَی مَا ہَاجَرَ إِلَيْہِ.

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔انسان کے لیے وہی ہے جو اس نے نیت کی ہو۔سو جس نے ہجرت کی اللہ اور اس کے رسول کی طرف تو اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہے اور جس نے دنیا حاصل کرنے کے لیے ہجرت کی یا کسی عورت کے لیے کہ اس سے شادی کر لے تو اس کی ہجرت اسی کی طرف ہے جس کی طرف اس نے ہجرت کی ہے۔‘‘