Sunan Abi Dawood Hadith 2206 (سنن أبي داود)

[2206]إسنادہ حسن

ونقل الدارقطني (4/33 ح 3933) بسند صحیح عن أبي داود قال: ’’وھذا حدیث صحیح‘‘ وأعل بما لا یقدح مشکوۃ المصابیح (3283)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ وَإِبْرَاہِيمُ بْنُ خَالِدٍ الْكَلْبِيُّ أَبُو ثَوْرٍ فِي آخَرِينَ قَالُوا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ،حَدَّثَنِي عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَافِعٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ السَّائِبِ،عَنْ نَافِعِ بْنِ عُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ أَنَّ رُكَانَةَ بْنَ عَبْدِ يَزِيدَ،طَلَّقَ امْرَأَتَہُ سُہَيْمَةَ الْبَتَّةَ،فَأَخْبَرَ النَّبِيَّ ﷺ بِذَلِكَ،وَقَالَ: وَاللہِ مَا أَرَدْتُ إِلَّا وَاحِدَةً! فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: وَاللہِ مَا أَرَدْتَ إِلَّا وَاحِدَةً؟،فَقَالَ رُكَانَةُ: وَاللہِ مَا أَرَدْتُ إِلَّا وَاحِدَةً،فَرَدَّہَا إِلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ،فَطَلَّقَہَا الثَّانِيَةَ فِي زَمَانِ عُمَرَ،وَالثَّالِثَةَ فِي زَمَانِ عُثْمَانَ. قَالَ أَبو دَاود: أَوَّلُہُ لَفْظُ إِبْرَاہِيمَ وَآخِرُہُ لَفْظُ ابْنِ السَّرْحِ.

نافع بن عجیر بن عبد یزید بن رکانہ سے مروی ہے کہ رکانہ بن عبد یزید نے اپنی بیوی سہیمہ کو بتہ طلاق دے دی۔پھر نبی کریم ﷺ کو اس کی خبر دی اور کہا: قسم اللہ کی! میں نے اس سے ایک ہی کا ارادہ کیا تھا۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’قسم سے! تو نے صرف ایک ہی کا ارادہ کیا تھا؟‘‘ رکانہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے صرف ایک ہی کا ارادہ کیا تھا۔تو رسول اللہ ﷺ نے اس کی بیوی کو اس پر لوٹا دیا۔چنانچہ اس نے اس کو دوسری طلاق سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں اور تیسری طلاق سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں دی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کا ابتدائی حصہ ابراہیم بن خالد کلبی کے الفاظ ہیں اور آخری ابن السرح کے۔