Sunan Abi Dawood Hadith 2211 (سنن أبي داود)

[2211] إسنادہ ضعیف

خالد سمعہ من رجل عن أبي تمیمۃ بہ والرجل: مجہول

انوار الصحیفہ ص 83، 84

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الْبَزَّازُ،حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ يَعْنِي ابْنَ حَرْبٍ،عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ،عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ،عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِہِ،أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِيَّ ﷺ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ لِامْرَأَتِہِ: يَا أُخَيَّةُ! فَنَہَاہُ. قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاہُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ،عَنْ خَالِدٍ،عَنْ أَبِي عُثْمَانَ،عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ وَرَوَاہُ شُعْبَةُ،عَنْ خَالِدٍ،عَنْ رَجُلٍ،عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ.

ابو تمیمہ نے اپنی قوم کے ایک شخص سے روایت کیا کہ اس نے نبی کریم ﷺ سے سنا۔جب کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو سنا کہ وہ اپنی بیوی کہ کہہ رہا ہے: اے بہن! تو آپ نے اس کو اس سے منع فرما دیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں (کہ اس حدیث کی دو سندیں اور بھی ہیں) (1) عبدالعزیز بن مختار،خالد سے،وہ ابوعثمان سے،وہ ابو تمیمہ سے،وہ نبی کریم ﷺ سے۔(2) شعبہ،خالد سے،وہ ایک شخص سے،وہ ابو تمیمہ سے،وہ نبی کریم ﷺ سے۔