Sunan Abi Dawood Hadith 2219 (سنن أبي داود)

[2219]صحیح

انظر الحدیث الآتي (2220)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ أَنَّ جَمِيلَةَ،كَانَتْ تَحْتَ أَوْسِ بْنِ الصَّامِتِ،وَكَانَ رَجُلًا بِہِ لَمَمٌ،فَكَانَ إِذَا اشْتَدَّ لَمَمُہُ ظَاہَرَ مِنْ امْرَأَتِہِ،فَأَنْزَلَ اللہُ تَعَالَی فِيہِ كَفَّارَةَ الظِّہَارِ.

ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ جمیلہ،سیدنا اوس بن صامت کی زوجیت میں تھی اور اوس میں جنسی شہوت کا مادہ زیادہ تھا،جب ان پر اس کا غلبہ ہوتا تو وہ اپنی بیوی سے ظہار کر لیا کرتے تھے۔تو اللہ تعالیٰ نے ان کے مسئلے میں ظہار کے کفارہ کا حکم نازل فرمایا تھا۔