Sunan Abi Dawood Hadith 2221 (سنن أبي داود)

[2221]حسن

انظر الحدیث الآتي (2223) مشکوۃ المصابیح (3302)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ،عَنْ عِكْرِمَةَ،أَنَّ رَجُلًا ظَاہَرَ مِنِ امْرَأَتِہِ،ثُمَّ وَاقَعَہَا قَبْلَ أَنَّ يُكَفِّرَ،فَأَتَی النَّبِيَّ ﷺ،فَأَخْبَرَہُ،فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَی مَا صَنَعْتَ؟،قَالَ: رَأَيْتُ بَيَاضَ سَاقِہَا فِي الْقَمَرِ! قَالَ: فَاعْتَزِلْہَا حَتَّی تُكَفِّرَ عَنْكَ .

جناب عکرمہ (مولیٰ ابن عباس رضی اللہ عنہما) سے منقول ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے ظہار کر لیا،پھر کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس کے ساتھ ہمبستر بھی ہو گیا،اس کے بعد نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور اپنا واقعہ بیان کیا۔آپ ﷺ نے پوچھا ’’تو نے ایسا کیوں کیا؟‘‘ کہنے لگا: میں نے چاندنی میں اس کی پنڈلیوں کی سفیدی دیکھ لی تھی۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو پھر اب اس سے دور رہنا حتیٰ کہ اپنا کفارہ دے لے۔‘‘