Sunan Abi Dawood Hadith 2228 (سنن أبي داود)

[2228]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ،حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو،حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو السَّدُوسِيُّ الْمَدِينِيُّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ ابْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ،عَنْ عَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ سَہْلٍ كَانَتْ عِنْدَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ،فَضَرَبَہَا فَكَسَرَ بَعْضَہَا،فَأَتَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعْدَ الصُّبْحِ،فَاشْتَكَتْہُ إِلَيْہِ،فَدَعَا النَّبِيُّ ﷺ ثَابِتًا،فَقَال:َ خُذْ بَعْضَ مَالِہَا وَفَارِقْہَا،فَقَالَ: وَيَصْلُحُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: فَإِنِّي أَصْدَقْتُہَا حَدِيقَتَيْنِ،وَہُمَا بِيَدِہَا،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: خُذْہُمَا وَفَارِقْہَا. فَفَعَلَ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ حبیبہ بنت سہل،سیدنا ثابت بن قیس بن شماس کی زوجیت میں تھی تو ثابت نے اس کو مارا اور اس کا کچھ توڑ بھی دیا،تب وہ فجر کے بعد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئی اور شوہر کی شکایت کی۔پس نبی کریم ﷺ نے ثابت کو بلایا اور فرمایا ’’اس سے کچھ مال لے لو اور اس کو علیحدہ کر دو۔‘‘ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ صحیح ہے؟ آپ نے فرمایا ’’ہاں۔‘‘ انہوں نے کہا: میں نے اس کو مہر میں دو باغ دیے ہیں اور وہ اسی کے قبضے میں ہیں۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’وہ دونوں لے لو اور اسے علیحدہ کر دو۔“ چنانچہ انہوں نے ایسے ہی کیا۔