Sunan Abi Dawood Hadith 2229 (سنن أبي داود)
[2229]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (1185م وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَزَّازُ،حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ الْقَطَّانُ،حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ يُوسُفَ،عَنْ مَعْمَرٍ،عَنْ عَمْرِو ابْنِ مُسْلِمٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ اخْتَلَعَتْ مِنْہُ،فَجَعَلَ النَّبِيُّ ﷺ عِدَّتَہَا حَيْضَةً. قَالَ أَبو دَاود: وَہَذَا الْحَدِيثُ رَوَاہُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ،عَنْ مَعْمَرٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ مُرْسَلًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی نے ان سے خلع لیا تو نبی کریم ﷺ نے اس کی عدت ایک حیض مقرر فرمائی تھی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو عبدالرزاق نے معمر سے،انہوں نے عمرو بن مسلم سے،انہوں نے عکرمہ سے،انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مرسل بیان کیا ہے۔