Sunan Abi Dawood Hadith 2232 (سنن أبي داود)
[2232]صحیح
صحیح بخاری (5280)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا عَفَّانُ،حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ،يُسَمَّی مُغِيثًا،فَخَيَّرَہَا-يَعْنِي: النَّبِيَّ ﷺ-،وَأَمَرَہَا أَنْ تَعْتَدَّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا خاوند کالے رنگ کا غلام تھا،جس کا نام مغیث تھا۔رسول اللہ ﷺ نے بریرہ کو اختیار دیا تھا۔(اپنے شوہر کی زوجیت میں رہے یا اس سے آزاد ہو جائے) اور اسے حکم دیا تھا کہ عدت گزارے۔