Sunan Abi Dawood Hadith 2259 (سنن أبي داود)

[2259]صحیح

صحیح بخاری (5315) صحیح مسلم (1494)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَاالْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَجُلًا لَاعَنَ امْرَأَتَہُ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،وَانْتَفَی مِنْ وَلَدِہَا،فَفَرَّقَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بَيْنَہُمَا،وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِالْمَرْأَةِ. قَالَ أَبو دَاود: الَّذِي تَفَرَّدَ بِہِ مَالِكٌ قَوْلُہُ وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِالْمَرْأَةِ. وقَالَ يُونُسُ: عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ فِي حَدِيثِ اللِّعَانِ وَأَنْكَرَ حَمْلَہَا،فَكَانَ ابْنُہَا يُدْعَی إِلَيْہَا.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک شخص نے اپنی بیوی سے لعان کیا اور بچے کا انکار کیا تو آپ نے ان کے مابین علیحدگی کرا دی اور بچے کو عورت کی طرف منسوب کر دیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام مالک رحمہ اللہ یہ جملہ روایت کرنے میں متفرد ہیں یعنی ((وألحق الولد بالمرأۃ)) اور یونس بواسطہ زہری،سہل بن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ شوہر نے اس کے حمل کا انکار کر دیا تو بچے کو عورت کی طرف منسوب کیا جاتا تھا۔