Sunan Abi Dawood Hadith 2263 (سنن أبي داود)

[2263]إسنادہ حسن

أخرجہ النسائي (3511 وسندہ حسن) عبد اللہ بن یونس حسن الحدیث علی الراجح مشکوۃ المصابیح (3316)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ الْہَادِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يُونُسَ،عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ حِينَ نَزَلَتْ آيَةُ الْمُتَلَاعِنَيْنِ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ أَدْخَلَتْ عَلَی قَوْمٍ مَنْ لَيْسَ مِنْہُمْ, فَلَيْسَتْ مِنَ اللہِ فِي شَيْءٍ،وَلَنْ يُدْخِلَہَا اللہُ جَنَّتَہُ،وَأَيُّمَا رَجُلٍ جَحَدَ وَلَدَہُ وَہُوَ يَنْظُرُ إِلَيْہِ،احْتَجَبَ اللہُ مِنْہُ وَفَضَحَہُ عَلَی رُءُوسِ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب لعان کے متعلق آیت اتری تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جو عورت کسی قوم میں کسی غیر کو داخل کر دے،جو ان میں سے نہ ہو تو وہ اﷲ کے ہاں کوئی مقام نہیں رکھتی،اور اﷲ تعالیٰ اسے اپنی جنت میں ہرگز داخل نہیں کرے گا۔اور جس شخص نے اپنے بچے کا انکار کیا جبکہ بچہ اس کی طرف دیکھ رہا ہو،تو اﷲ تعالیٰ اس سے حجاب فرما لے گا اور اولین و آخرین کے روبرو اسے رسوا کرے گا۔‘‘