Sunan Abi Dawood Hadith 2272 (سنن أبي داود)

[2272]صحیح

صحیح بخاری (5127)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ خَالِدٍ،حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ،قَالَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ شِہَابٍ،أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِي اللہُ عَنْہَا-زَوْجَ النَّبِيِّ ﷺ-،أَخْبَرَتْہُ أَنَّ النِّكَاحَ كَانَ فِي الْجَاہِلِيَّةِ عَلَی أَرْبَعَةِ أَنْحَاءٍ: فَكَانَ مِنْہَا: نِكَاحُ النَّاسِ الْيَوْمَ, يَخْطُبُ الرَّجُلُ إِلَی الرَّجُلِ وَلِيَّتَہُ فَيُصْدِقُہَا ثُمَّ يَنْكِحُہَا. وَنِكَاحٌ آخَرُ, كَانَ الرَّجُلُ يَقُولُ لِامْرَأَتِہِ إِذَا طَہُرَتْ مِنْ طَمْثِہَا: أَرْسِلِي إِلَی فُلَانٍ فَاسْتَبْضِعِي مِنْہُ،وَيَعْتَزِلُہَا زَوْجُہَا وَلَا يَمَسُّہَا أَبَدًا،حَتَّی يَتَبَيَّنَ حَمْلُہَا مِنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ الَّذِي تَسْتَبْضِعُ مِنْہُ،فَإِذَا تَبَيَّنَ حَمْلُہَا, أَصَابَہَا زَوْجُہَا إِنْ أَحَبَّ،وَإِنَّمَا يَفْعَلُ ذَلِكَ رَغْبَةً فِي نَجَابَةِ الْوَلَدِ, فَكَانَ ہَذَا النِّكَاحُ يُسَمَّی نِكَاحَ الِاسْتِبْضَاعِ. وَنِكَاحٌ آخَرُ يَجْتَمِعُ الرَّہْطُ دُونَ الْعَشَرَةِ،فَيَدْخُلُونَ عَلَی الْمَرْأَةِ كُلُّہُمْ يُصِيبُہَا فَإِذَا حَمَلَتْ وَوَضَعَتْ وَمَرَّ لَيَالٍ بَعْدَ أَنْ تَضَعَ حَمْلَہَا, أَرْسَلَتْ إِلَيْہِمْ،فَلَمْ يَسْتَطِعْ رَجُلٌ مِنْہُمْ أَنْ يَمْتَنِعَ،حَتَّی يَجْتَمِعُوا عِنْدَہَا،فَتَقُولُ لَہُمْ: قَدْ عَرَفْتُمُ الَّذِي كَانَ مِنْ أَمْرِكُمْ،وَقَدْ وَلَدْتُ،وَہُوَ ابْنُكَ يَا فُلَانُ! فَتُسَمِّي مَنْ أَحَبَّتْ مِنْہُمْ بِاسْمِہِ،فَيَلْحَقُ بِہِ وَلَدُہَا. وَنِكَاحٌ رَابِعٌ يَجْتَمِعُ النَّاسُ الْكَثِيرُ،فَيَدْخُلُونَ عَلَی الْمَرْأَةِ لَا تَمْتَنِعُ مِمَّنْ جَاءَہَا،وَہُنَّ الْبَغَايَا, كُنَّ يَنْصِبْنَ عَلَی أَبْوَابِہِنَّ رَايَاتٍ يَكُنَّ عَلَمًا لِمَنْ أَرَادَہُنَّ،دَخَلَ عَلَيْہِنَّ،فَإِذَا حَمَلَتْ فَوَضَعَتْ حَمْلَہَا, جُمِعُوا لَہَا وَدَعَوْا لَہُمُ الْقَافَةَ،ثُمَّ أَلْحَقُوا وَلَدَہَا بِالَّذِي يَرَوْنَ،فَالْتَاطَہُ وَدُعِيَ ابْنَہُ, لَا يَمْتَنِعُ مِنْ ذَلِكَ،فَلَمَّا بَعَثَ اللہُ مُحَمَّدًا ﷺ, ہَدَمَ نِكَاحَ أَہْلِ الْجَاہِلِيَّةِ كُلَّہُ،إِلَّا نِكَاحَ أَہْلِ الْإِسْلَامِ الْيَوْمَ.

عروہ بن زبیر نے بیان کیا کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان (عروہ) کو خبر دی کہ جاہلیت میں چار طرح کے نکاح ہوتے تھے۔ایک یہ جو آج (اہل اسلام میں) معروف ہے کہ ایک انسان دوسرے کو اس کی زیر تولیت لڑکی کے لیے پیغام بھیجتا ہے،اسے حق مہر ادا کرتا اور پھر اس سے نکاح کر لیتا ہے۔دوسری قسم یہ تھی کہ آدمی اپنی بیوی سے کہتا،جبکہ وہ حیض سے پاک ہوتی کہ فلاں کو پیغام بھیج دو اور اس سے جا کر ہمبستر ہو۔پھر اس کا شوہر اس سے علیحدہ رہتا اور اسے ہاتھ نہ لگاتا حتیٰ کہ اس کا حمل ظاہر ہو جاتا جس سے جا کر یہ عورت ہمبستر ہوئی ہوتی۔جب حمل نمایاں ہو جاتا تو پھر شوہر بھی اگر چاہتا تو اس سے مباشرت کر لیتا۔اور یہ اس لیے کیا جاتا تھا کہ بچہ شجاع،زکی اور ہونہار پیدا ہو۔اس نکاح کو ((نکاح الاستبضاع)) کہا جاتا تھا۔تیسری قسم یہ تھی کہ ایک جماعت،دس افراد سے کم،اکٹھے ہوتے اور ایک عورت کے پاس جاتے،ہر ایک اس سے صحبت کرتا،جب وہ حاملہ ہو جاتی اور بچہ جنتی اور بچہ جننے کے بعد چند راتیں گزر جاتیں تو وہ ان سب کو بلواتی،اور ان میں سے کوئی بھی آنے سے انکار نہ کر سکتا تھا۔جب وہ اس کے پاس جمع ہو جاتے تو وہ کہتی تمہیں اپنے معاملے کا علم ہی ہے اور میں نے بچے کو جنم دیا ہے تو یہ بچہ اے فلاں! تیرا ہے۔وہ ان میں سے جس کا چاہتی نام لے دیتی اور پھر بچہ اس مرد کے ساتھ منسوب ہو جاتا۔چوتھی قسم یہ تھی کہ بہت سے لوگ اکٹھے ہوتے اور عورت پر داخل ہوتے،وہ کسی کو بھی انکار نہ کرتی اور یہ طوائفیں ہوتی تھیں،انہوں نے اپنے خواہش مندوں کے لیے بطور علامت اپنے دروازوں پر جھنڈے لگائے ہوتے تھے جو بھی ان کا خواہشمند ہوتا ان کے پاس چلا جاتا تھا،جب کوئی حاملہ ہوتی اور بچہ جنتی تو ان لوگوں کو اکٹھا کیا جاتا اور وہ لوگ اپنے لیے کسی قیافہ شناس کو طلب کرتے،پھر وہ اس بچے کو جس کے (مشابہ) دیکھتا،ملحق کر دیتا اور وہ اس کے ساتھ منسوب و ملحق ہو جاتا اور اس کا بیٹا پکارا جاتا،وہ اس کا انکار نہ کر سکتا تھا۔پھر جب اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کو مبعوث فرمایا تو اہل جاہلیت کے تمام نکاحوں کو باطل کر دیا،صرف اہل اسلام کا موجودہ انداز نکاح باقی رکھا۔