Sunan Abi Dawood Hadith 2287 (سنن أبي داود)

[2287]إسنادہ حسن

انظر الحدیث السابق (2284)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ... قَالَتْ كُنْتُ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ فَطَلَّقَنِي الْبَتَّةَ ثُمَّ سَاقَ نَحْوَ حَدِيثِ مَالِكٍ قَالَ فِيہِ: وَلَا تُفَوِّتِينِي بِنَفْسِكِ. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَلِكَ رَوَاہُ الشَّعْبِيُّ وَالْبَہِيُّ وَعَطَاءٌ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَاصِمٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَہْمِ كُلُّہُمْ،عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّ زَوْجَہَا طَلَّقَہَا ثَلَاثًا.

سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں بنی مخزوم کے ایک شخص کی زوجیت میں تھی تو اس نے مجھے طلاق بتہ دے دی (تین طلاقیں) اور (اس باب کی پہلی حدیث) مالک کی روایت کی مانند بیان کیا۔اس روایت میں کہا کہ مجھے بتائے بغیر اپنے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کر لینا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شعبی ((بہی)) اور عطاء نے بواسطہ عبدالرحمٰن بن عاصم اور اسی طرح ابوبکر بن ابی جہم ان سب نے فاطمہ بنت قیس سے روایت کی ہے کہ اس کے شوہر نے اس کو تین طلاقیں دی تھیں۔(ان حضرات کی روایت میں بتہ کا ذکر نہیں ہے۔)