Sunan Abi Dawood Hadith 2302 (سنن أبي داود)
[2302]صحیح
صحیح بخاری (5342، 5343) صحیح مسلم (938)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدَّوْرَقِيُّ،حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ،حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ طَہْمَانَ،حَدَّثَنِي ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ح،وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْجَرَّاحِ الْقُہِسْتَانِيُّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ يَعْنِي ابْنَ بَكْرٍ السَّہْمِيَّ،عَنْ ہِشَامٍ وَہَذَا لَفْظُ ابْنِ الْجَرَّاحِ،عَنْ حَفْصَةَ،عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: لَا تُحِدُّ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثٍ, إِلَّا عَلَی زَوْجٍ, فَإِنَّہَا تُحِدُّ عَلَيْہِ أَرْبَعَةَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا،وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا،إِلَّا ثَوْبَ عَصْبٍ،وَلَا تَكْتَحِلُ،وَلَا تَمَسُّ طِيبًا،إِلَّا أَدْنَی طُہْرَتِہَا،إِذَا طَہُرَتْ مِنْ مَحِيضِہَا, بِنُبْذَةٍ مِنْ قُسْطٍ أَوْ أَظْفَارٍ. قَالَ يَعْقُوبُ مَكَانَ عَصْبٍ إِلَّا مَغْسُولًا. وَزَادَ يَعْقُوبُ وَلَا تَخْتَضِبُ.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’عورت کسی (میت) پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ کرے،سوائے شوہر کے۔اس کے لیے چار ماہ دس دن سوگ کرے،کوئی رنگین کپڑا نہ پہنے مگر وہ کپڑا جس کی بنائی ہی رنگین دھاگوں سے ہو (یمنی دھاری دار چادر وغیرہ) نہ سرمہ لگائے نہ خوشبو استعمال کرے مگر حیض سے طہارت کے وقت معمولی قسط یا اظفار کی خوشبو استعمال کر سکتی ہے۔‘‘ یعقوب نے ((عصب)) کی بجائے ((مغسولا)) کا لفظ استعمال کیا اور ((ولا تختضب)) کا اضافہ بھی کیا (مہندی نہ لگائے)