Sunan Abi Dawood Hadith 2303 (سنن أبي داود)
[2303]صحیح
صحیح بخاری (5342، 5343) صحیح مسلم (938)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ وَمَالِكُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْمِسْمَعِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،عَنْ ہِشَامٍ،عَنْ حَفْصَةَ،عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... بِہَذَا،الْحَدِيثِ وَلَيْسَ فِي تَمَامِ حَدِيثِہِمَا قَالَ: الْمِسْمَعِيُّ قَالَ يَزِيدُ وَلَا أَعْلَمُہُ إِلَّا قَالَ فِيہِ وَلَا تَخْتَضِبُ،وَزَادَ فِيہِ ہَارُونُ: وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا إِلَّا ثَوْبَ عَصْبٍ.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا،نبی کریم ﷺ سے یہی (مذکورہ بالا) حدیث بیان کرتی ہیں مگر یہ روایت پوری طرح مذکورہ بالا رواۃ کی روایت کی مانند نہیں ہے (ابراہیم بن طہمان اور عبداللہ سہمی کی روایت کی طرح) مسمعی نے کہا: یزید نے بیان کیا کہ میرا خیال ہے کہ اس میں ((ولا تختضب)) بھی ہے (مہندی نہ لگائے) جبکہ ہارون نے اضافہ کیا کہ ’’رنگین کپڑا نہ پہنے الا یہ کہ اس کی بنائی ہی رنگین دھاگوں سے ہو۔‘‘ (جیسے کہ یمنی دھاری دار چادریں ہوتی تھیں)۔