Sunan Abi Dawood Hadith 2309 (سنن أبي داود)

[2309]صحیح

ولہ شواھد عند البخاري (5261) ومسلم (1433) وغیرھما

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنِ الْأَسْوَدِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ-يَعْنِي: ثَلَاثًا-،فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَيْرَہُ،فَدَخَلَ بِہَا،ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ يُوَاقِعَہَا, أَتَحِلُّ لِزَوْجِہَا الْأَوَّلِ؟قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: لَا تَحِلُّ لِلْأَوَّلِ،حَتَّی تَذُوقَ عُسَيْلَةَ الْآخَرِ،وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَہَا.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی یعنی تین طلاقیں۔پھر اس عورت نے کسی اور شخص سے نکاح کر لیا،وہ اس پر داخل ہوا مگر مباشرت سے قبل ہی اس کو طلاق دے دی،تو کیا یہ پہلے شوہر کے لیے حلال ہے؟ کہتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’یہ عورت پہلے کے لیے حلال نہیں حتیٰ کہ (عورت) کسی دوسرے (مرد) کی مٹھاس چکھ لے اور وہ مرد اس (عورت) کی مٹھاس چکھ لے۔‘‘