Sunan Abi Dawood Hadith 2310 (سنن أبي داود)
[2310]صحیح
صحیح بخاری (6001) صحیح مسلم (141)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ أَبِي وَائِلٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ! أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ؟ قَالَ: أَنْ تَجْعَلَ لِلَّہِ نِدًّا وَہُوَ خَلَقَكَ،قَالَ: فَقُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ مَخَافَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَكَ،قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ،قَالَ: وَأَنْزَلَ اللہُ تَعَالَی تَصْدِيقَ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ: لَا يَدْعُونَ مَعَ اللہِ إِلَہًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللہُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ[الفرقان: 68] الْآيَةَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ کہ تو اللہ کے ساتھ اس کا شریک بنائے حالانکہ اس نے تجھے پیدا کیا ہے۔‘‘ کہتے ہیں: میں نے کہا: پھر کون سا؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ کہ تو اپنے بچے کو اس ڈر سے قتل کر دے کہ وہ تیرے ساتھ مل کر کھائے گا۔‘‘ کہتے ہیں (میں نے کہا) پھر کون سا؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ کہ تو اپنے ہمسائے کی بیوی سے بدکاری کرے۔‘‘ کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے نبی کریم ﷺ کے فرمان کی تصدیق میں یہ آیت نازل فرمائی ((والذین لا یدعون مع اللہ إلہا آخر ولا یقتلون النفس التی حرم اللہ إلا بالحق ولا یزنون)) ’’(رحمن کے بندے وہی ہیں) جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہیں پکارتے اور نہ اللہ کی حرام کردہ کسی جان کو قتل کرتے ہیں مگر حق کے ساتھ اور نہ بدکاری کرتے ہیں۔‘‘