Sunan Abi Dawood Hadith 2311 (سنن أبي داود)

[2311]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ حَجَّاجٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ،يَقُولُ: جَاءَتْ مِسْكِينَةٌ لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ،فَقَالَتْ: إِنَّ سَيِّدِي يُكْرِہُنِي عَلَی الْبِغَاءِ! فَنَزَلَ فِي ذَلِكَ: وَلَا تُكْرِہُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَی الْبِغَاءِ[النور: 33].

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مسیکہ ایک انصاری کی لونڈی تھی،وہ آئی اور کہا: میرا مالک مجھے بدکاری کے لیے مجبور کرتا ہے۔چنانچہ اس سلسلے میں یہ آیت اتری ((ولا تکرہوا فتیاتکم علی البغاء)) ’’اور اپنی لونڈیوں کو بدکاری کے لیے مجبور مت کرو۔‘‘