Sunan Abi Dawood Hadith 2319 (سنن أبي داود)

[2319]صحیح

صحیح بخاری (1913) صحیح مسلم (108)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ, لَا نَكْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ،الشَّہْرُ ہَكَذَا،وَہَكَذَا،وَہَكَذَا. وَخَنَسَ سُلَيْمَانُ أُصْبُعَہُ فِي الثَّالِثَةِ-يَعْنِي: تِسْعًا وَعِشْرِينَ،وَثَلَاثِينَ-.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ہم اُمّی امت ہیں،ہم لکھنا نہیں جانتے اور نہ (دقیق) حساب کر سکتے ہیں۔(آپ نے دونوں ہاتھوں کی دسوں انگلیاں پھیلا کر اشارے سے فرمایا) مہینہ ایسے ہوتا ہے اور ایسے ہوتا ہے اور ایسے ہوتا ہے۔‘‘ اور تیسری بار میں سلیمان بن حرب نے اپنی ایک انگلی بند کر لی۔یعنی انتیس دن اور تیس دن۔