Sunan Abi Dawood Hadith 232 (سنن أبي داود)
[232]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (462)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ،حَدَّثَنَا الْأَفْلَتُ بْنُ خَلِيفَةَ قَالَ حَدَّثَتْنِي جَسْرَةُ بِنْتُ دَجَاجَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا،تَقُولُ: جَاءَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَوُجُوہُ بُيُوتِ أَصْحَابِہِ شَارِعَةٌ فِي الْمَسْجِدِ،فَقَالَ: وَجِّہُوا ہَذِہِ الْبُيُوتَ عَنِ الْمَسْجِدِ،ثُمَّ دَخَلَ النَّبِيُّ ﷺ وَلَمْ يَصْنَعِ الْقَوْمُ شَيْئًا رَجَاءَ أَنْ تَنْزِلَ فِيہِمْ رُخْصَةٌ،فَخَرَجَ إِلَيْہِمْ بَعْدُ،فَقَالَ: وَجِّہُوا ہَذِہِ الْبُيُوتَ عَنِ الْمَسْجِدِ،فَإِنِّي لَا أُحِلُّ الْمَسْجِدَ لِحَائِضٍ وَلَا جُنُبٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: ہُوَ فُلَيْتٌ الْعَامِرِيُّ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور (دیکھا کہ) بعض اصحاب کے گھروں کے دروازے مسجد کی جانب کھلتے ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’ان گھروں (کے دروازوں) کو مسجد کے رخ سے پھیر دو۔“ آپ ﷺ دوبارہ تشریف لائے اور ان لوگوں نے کوئی تبدیلی نہ کی تھی،اس بنا پر کہ شاید کوئی رخصت نازل ہو جائے۔تو آپ ﷺ ان کی طرف نکلے اور فرمایا ’’ان گھروں کے رخ مسجد کی جانب سے پھیر لو۔“ بیشک میں مسجد کو حائضہ عورت اور جنبی کے لیے حلال نہیں کرتا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ راوی حدیث (افلت بن خلیفہ کا دوسرا نام) فلیت عامری (بھی) ہے۔