Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 233 (سنن أبي داود)

[233]حسن

وللحدیث شاھد حسن عند أحمد (2/448 ح 9786) وسندہ حسن، وانظر صحیح البخاري (275) وصحیح مسلم (605)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ زِيَادٍ الْأَعْلَمِ عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ أَبِي بَكْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ: دَخَلَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ،فَأَوْمَأَ بِيَدِہِ أَنْ: مَكَانَكُمْ ثُمَّ جَاءَ وَرَأْسُہُ يَقْطُرُ فَصَلَّی بِہِمْ.

سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (ایک دن) رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز میں داخل ہوئے،پھر اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ اپنی اپنی جگہوں پر ٹھہرے رہو۔پھر تشریف لائے تو (اس حال میں تھے کہ) آپ ﷺ کے سر سے پانی کے قطرات ٹپک رہے تھے اور آپ ﷺ نے انہیں نماز پڑھائی۔