Sunan Abi Dawood Hadith 2327 (سنن أبي داود)
[2327]حسن
رواہ الترمذی (684، وقال: حسن صحیح) وسندہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ،عَنْ زَائِدَةَ،عَنْ سِمَاكٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّم:َ لَا تُقَدِّمُوا الشَّہْرَ بِصِيَامِ يَوْمٍ،وَلَا يَوْمَيْنِ, إِلَّا أَنْ يَكُونَ شَيْءٌ يَصُومُہُ أَحَدُكُمْ،وَلَا تَصُومُوا حَتَّی تَرَوْہُ،ثُمَّ صُومُوا حَتَّی تَرَوْہُ،فَإِنْ حَالَ دُونَہُ غَمَامَةٌ فَأَتِمُّوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ،ثُمَّ أَفْطِرُوا،وَالشَّہْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ . قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ وَشُعْبَةُ وَالْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ،عَنْ سِمَاكٍ بِمَعْنَاہُ لَمْ يَقُولُوا ثُمَّ أَفْطِرُوا. قَالَ أَبو دَاود: وَہُوَ حَاتِمُ بْنُ مُسْلِمٍ ابْنُ أَبِي صَغِيرَةَ وَأَبُو صَغِيرَةَ زَوْجُ أُمِّہِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’مہینہ (رمضان) شروع ہونے سے پہلے ایک دو دن کے روزے مت رکھو (استقبالی روزے مت رکھو) الا یہ کہ کوئی شخص اس دن کا روزہ رکھا کرتا ہو۔چاند دیکھ کر روزے شروع کرو،پھر رکھتے جاؤ حتیٰ کہ (شوال کا) چاند دیکھ لو۔اگر اس کے دکھائی دینے میں کوئی بادل (وغیرہ) حائل ہو تو تیس کی گنتی پوری کر لو اور پھر روزے موقوف کر دو۔اور مہینہ انتیس دن کا (بھی) ہوتا ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس روایت کو حاتم بن ابی صغیرہ،شعبہ اور حسن بن صالح نے سماک سے اسی (مذکورہ بالا) روایت کے ہم معنی بیان کیا ہے مگر ’’روزے موقوف کر دو‘‘ کا جملہ ان کی روایت میں نہیں ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: حاتم بن ابی صغیرہ کا نسب یوں ہے۔حاتم بن مسلم ابن ابی صغیرہ اور ابوصغیرہ حاتم کا سوتیلا باپ تھا۔