Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 234 (سنن أبي داود)

[234]حسن

وانظر الحدیث السابق (233)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ وَقَالَ فِي أَوَّلِہِ: فَكَبَّرَ،وَقَالَ فِي آخِرِہِ: فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاةَ, قَالَ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَإِنِّي كُنْتُ جُنُبًا. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ الزُّہْرِيُّ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: فَلَمَّا قَامَ فِي مُصَلَّاہُ وَانْتَظَرْنَا أَنْ يُكَبِّرَ انْصَرَفَ،ثُمَّ قَالَ: كَمَا أَنْتُمْ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَاہُ أَيُّوبُ وَابْنُ عَوْنٍ وَہِشَامٌ،عَنْ مُحَمَّدٍ مُرْسَلًا عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ فَكَبَّرَ،ثُمَّ أَوْمَأَ بِيَدِہِ إِلَی الْقَوْمِ أَنِ اجْلِسُوا فَذَہَبَ فَاغْتَسَلَ وَكَذَلِكَ رَوَاہُ مَالِكٌ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَبَّرَ فِي صَلَاةٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَلِكَ حَدَّثَنَاہ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا أَبَانُ،عَنْ يَحْيَی عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ: أَنَّہُ كَبَّرَ.

سیدنا حماد بن سلمہ نے مذکورہ بالا سند سے اس کے ہم معنی بیان کیا۔اور اس روایت کے شروع میں ہے کہ آپ ﷺ نے تکبیر کہی اور آخر میں ہے کہ جب نماز پوری کی تو فرمایا ’’میں محض انسان ہوں اور میں جنابت سے تھا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اسے زہری سے ابوسلمہ نے،انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا تو کہا: جب آپ اپنے مصلے پر کھڑے ہو گئے اور ہمیں انتظار ہوا کہ آپ تکبیر کہیں تو آپ وہاں سے چل دیے اور فرمایا ’’جیسے ہو (ویسے ہی ٹھہرے رہو!)۔‘‘ اور اسے ایوب اور ابن عون اور ہشام (تینوں) نے محمد یعنی ابن سیرین سے (مرسل طور پر) نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے کہ آپ نے تکبیر کہی،پھر اپنے ہاتھ سے لوگوں کی طرف اشارہ فرمایا ’’بیٹھ جاؤ۔“ اور خود چلے گئے اور غسل کیا۔اور اسی طرح مالک نے اسماعیل بن ابی حکیم سے انہوں نے عطاء بن یسار سے روایت کیا اور یہ کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک نماز میں تکبیر کہی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں اور ایسے ہی مسلم بن ابراہیم نے ہمیں اپنی سند سے بیان کیا کہ ہم سے ابان نے بیان کیا،وہ یحییٰ سے روایت کرتے ہیں وہ ربیع بن محمد سے وہ نبی کریم ﷺ سے کہ آپ نے تکبیر کہی۔