Sunan Abi Dawood Hadith 2333 (سنن أبي داود)

[2333]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ،حَدَّثَنِي أَبِي،حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ،عَنْ الْحَسَنِ،فِي رَجُلٍ كَانَ بِمِصْرٍ مِنْ الْأَمْصَارِ،فَصَامَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ،وَشَہِدَ رَجُلَانِ أَنَّہُمَا رَأَيَا الْہِلَالَ لَيْلَةَ الْأَحَدِ،فَقَالَ: لَا يَقْضِي ذَلِكَ الْيَوْمَ الرَّجُلُ وَلَا أَہْلُ مِصْرِہِ, إِلَّا أَنْ يَعْلَمُوا أَنَّ أَہْلَ مِصْرٍ مِنْ أَمْصَارِ الْمُسْلِمِينَ قَدْ صَامُوا يَوْمَ الْأَحَدِ،فَيَقْضُونَہُ.

حسن (بصری) سے مروی ہے کہ ایک شخص جو کسی شہر میں ہو اور اس نے سوموار کا روزہ رکھا ہو،پھر دو آدمی گواہی دیں کہ انہوں نے اتوار کی رات (ہفتے کی شام) کو چاند دیکھا ہے۔تو حسن نے کہا: یہ آدمی اور اس کے شہر والے اس دن کا روزہ قضا نہ کریں الا یہ کہ انہیں بخوبی علم ہو کہ مسلمانوں کے شہروں میں سے کسی شہر والوں نے اتوار کا روزہ رکھا ہے،تب یہ اس کی قضاء کریں۔