Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 235 (سنن أبي داود)

[235]صحیح

صحیح بخاری (639، 640) صحیح مسلم (605)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ،حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ ح،وحَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْأَزْرَقِ،أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ،عَنْ يُونُسَ ح،وحَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ،حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ خَالِدٍ إِمَامُ مَسْجِدِ صَنْعَاءَ،حَدَّثَنَا رَبَاحٌ،عَنْ مَعْمَرٍ ح،وحَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ،حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ كُلُّہُمْ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَصَفَّ النَّاسُ صُفُوفَہُمْ،فَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ،حَتَّی إِذَا قَامَ فِي مَقَامِہِ, ذَكَرَ أَنَّہُ لَمْ يَغْتَسِلْ،فَقَالَ لِلنَّاسِ: مَكَانَكُمْ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی بَيْتِہِ فَخَرَجَ عَلَيْنَا يَنْطُفُ رَأْسُہُ-وَقَدِ اغْتَسَلَ-وَنَحْنُ صُفُوفٌ. وَہَذَا لَفْظُ ابْنُ حَرْبٍ وَقَالَ عَيَّاشٌ فِي حَدِيثِہِ فَلَمْ نَزَلْ قِيَامًا نَنْتَظِرُہُ،حَتَّی خَرَجَ عَلَيْنَا وَقَدِ اغْتَسَلَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نماز کے لیے اقامت کہی گئی اور لوگوں نے صفیں بنا لیں تو رسول اللہ ﷺ تشریف لائے حتیٰ کہ جب اپنی جگہ پر کھڑے ہو گئے تو آپ ﷺ کو یاد آیا کہ آپ نے غسل نہیں کیا ہے تو لوگوں سے فرمایا ’’اپنی اپنی جگہ پر ٹھہرے رہو۔‘‘ پھر آپ ﷺ اپنے گھر گئے،پھر ہمارے پاس واپس آئے تو آپ ﷺ کے سر سے پانی کے قطرات ٹپک رہے تھے اور آپ ﷺ نے غسل کیا تھا۔(اور اس اثنا میں) ہم صفوں میں کھڑے رہے۔یہ ابن حرب کے لفظ ہیں جبکہ عیاش کے لفظ ہیں: ہم برابر کھڑے رہے،آپ کا انتظار کرتے رہے حتیٰ کہ آپ تشریف لائے اور غسل کر کے آئے۔