Sunan Abi Dawood Hadith 2340 (سنن أبي داود)
[2340] إسنادہ ضعیف
ترمذی (691) نسائی (2114) ابن ماجہ (1652)
سلسلۃ سماک عن عکرمۃ: سلسلۃ ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ،حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي ثَوْرٍ ح،وحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ يَعْنِي الْجُعْفِيَّ،عَنْ زَائِدَةَ الْمَعْنَی،عَنْ سِمَاكٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ،فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ الْہِلَالَ-قَالَ الْحَسَنُ فِي حَدِيثِہِ: يَعْنِي: رَمَضَانَ-،فَقَالَ: أَتَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ؟،قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: أَتَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ؟،قَالَ: نَعَمْ قَالَ: يَا بِلَالُ! أَذِّنْ فِي النَّاسِ،فَلْيَصُومُوا غَدًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: میں نے چاند دیکھا ہے۔حسن بن علی نے اپنی حدیث میں صراحت کرتے ہوئے کہا کہ مراد رمضان کا چاند۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’کیا تو ((لا إلہ إلا اللہ)) کی گواہی دیتا ہے؟‘‘ اس نے کہا: ہاں۔آپ ﷺ نے پوچھا: کیا تو گواہی دیتا ہے کہ محمد اللہ کے رسول ہیں؟ اس نے کہا: ہاں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’بلال! لوگوں میں اعلان کر دو کہ صبح روزہ رکھیں۔‘‘