Sunan Abi Dawood Hadith 2346 (سنن أبي داود)
[2346]صحیح
صحیح مسلم (1094)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَوَادَةَ الْقُشَيْرِيِّ،عَنْ أَبِيہِ سَمِعْتُ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ يَخْطُبُ،وَہُوَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا يَمْنَعَنَّ مِنْ سُحُورِكُمْ أَذَانُ بِلَالٍ،وَلَا بَيَاضُ الْأُفْقِ-الَّذِي ہَكَذَا-،حَتَّی يَسْتَطِيرَ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا اور بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بلال کی اذان تمہیں تمہاری سحری سے ہرگز نہ روکے اور نہ افق کی سفیدی (جو کہ سیدھی اوپر کو چڑھتی ہے) حتیٰ کہ اطراف میں پھیلنے لگے۔‘‘