Sunan Abi Dawood Hadith 2354 (سنن أبي داود)

[2354]صحیح

صحیح مسلم (1099)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ،عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ،قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ رَضِي اللہُ عَنْہَا أَنَا وَمَسْرُوقٌ،فَقُلْنَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ! رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ ﷺ،أَحَدُہُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ،وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ،وَالْآخَرُ يُؤَخِّرُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ؟ قَالَتْ: أَيُّہُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ،وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ؟ قُلْنَا: عَبْدُ اللہِ،قَالَتْ: كَذَلِكَ كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللہِ ﷺ.

جناب ابوعطیہ (مالک بن عامر) سے مروی ہے،کہتے ہیں کہ میں اور مسروق ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ہم نے کہا: اے ام المؤمنین! رسول اللہ ﷺ کے اصحاب میں سے دو حضرات کا عمل کچھ اس طرح ہے کہ ان میں سے ایک افطار کرنے اور نماز (مغرب) پڑھنے میں جلدی کرتا ہے اور دوسرا افطار اور نماز میں (قدرے) تاخیر کرتا ہے۔انہوں نے پوچھا افطار اور نماز میں جلدی کون کرتا ہے؟ ہم نے کہا: وہ عبداللہ (عبداللہ بن مسعود) رضی اللہ عنہ ہیں۔انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے۔