Sunan Abi Dawood Hadith 2357 (سنن أبي داود)
[2357]إسنادہ حسن
حسنہ الدارقطني (2/182) وصححہ الحاکم (1/422) ووافقہ الذہبي مشکوۃ المصابیح (1993)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَی أَبُو مُحَمَّدٍ،حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ،أَخْبَرَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ،حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ سَالِمٍ الْمُقَفَّعَ،قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقْبِضُ عَلَی لِحْيَتِہِ،فَيَقْطَعُ مَا زَادَ عَلَی الْكَفِّ،وَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أَفْطَرَ, قَالَ: ذَہَبَ الظَّمَأُ،وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ،وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللہُ.
مروان بن سالم مقفع کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ داڑھی کو اپنی مٹھی میں لیتے اور اس سے جو بڑھی ہوئی ہوتی اسے کاٹ ڈالتے۔اور بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب روزہ افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے تھے عربی ((ذہب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء اللہ)) /عربی ’’پیاس بجھ گئی ‘ رگیں تر ہو گئیں اور اﷲ نے چاہا تو اجر بھی ثابت ہو گیا۔‘‘