Sunan Abi Dawood Hadith 2362 (سنن أبي داود)
[2362]صحیح
صحیح بخاری (1903)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّم:َ مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ،وَالْعَمَلَ بِہِ, فَلَيْسَ لِلَّہِ حَاجَةٌ أَنْ يَدَعَ طَعَامَہُ وَشَرَابَہُ. وقَالَ أَحْمَدُ: فَہِمْتُ إِسْنَادَہُ مِنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ وَأَفْہَمَنِي الْحَدِيثَ رَجُلٌ إِلَی جَنْبِہِ أُرَاہُ ابْنَ أَخِيہِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص جھوٹ اور بے ہودہ بولنا اور جھوٹ پر عمل کرنا نہ چھوڑے،تو اللہ تعالیٰ کو اس کے کھانے پینے کے چھوڑ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ ¤ احمد بن یونس نے کہا: مجھے اس کی سند ابن ابی ذئب نے اور یہ حدیث اس آدمی نے سمجھائی جو اس کے پہلو میں بیٹھا ہوا تھا،جو غالباً اس کا بھائی تھا۔