Sunan Abi Dawood Hadith 2381 (سنن أبي داود)
[2381]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (87 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (2008)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ،حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ،عَنْ يَحْيَی،حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ،عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ ہِشَامٍ أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُ،حَدَّثَنِي مَعْدَانُ بْنُ طَلْحَةَ،أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ حَدَّثَہُ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَاءَ،فَأَفْطَرَ. فَلَقِيتُ ثَوْبَانَ-مَوْلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ-فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ،فَقُلْتُ: إِنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ حَدَّثَنِي،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَاءَ،فَأَفْطَرَ؟! قَالَ: صَدَقَ،وَأَنَا صَبَبْتُ لَہُ وَضُوءَہُ ﷺ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے قے کی اور روزہ توڑ ڈالا۔(معدان کہتے ہیں کہ) پھر سیدنا ثوبان مولیٰ رسول اللہ ﷺ سے دمشق کی مسجد میں میری ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے کہا: سیدنا ابولدرداء رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قے کی اور روزہ توڑ ڈالا تھا۔کہا کہ انہوں نے صحیح کہا ہے اور میں نے ہی آپ ﷺ کے لیے وضو کا پانی انڈیلا تھا۔