Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 239 (سنن أبي داود)

[239]صحیح

صحیح بخاری (254) صحیح مسلم (327)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ،حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ،أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدٍ،عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ،َنَّہُمْ ذَكَرُوا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ الْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَةِ؟ َقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَمَّا أَنَا, َأُفِيضُ عَلَی رَأْسِي ثَلَاثًا.-وَأَشَارَ بِيَدَيْہِ كِلْتَيْہِمَا

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہاں غسل جنابت کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’مگر میں تو اپنے سر پر پانی کے تین لپ ڈالتا ہوں۔‘‘ اور ساتھ ہی آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ فرمایا۔