Sunan Abi Dawood Hadith 240 (سنن أبي داود)
[240]صحیح
صحیح بخاری (258) صحیح مسلم (318)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ،عَنْ حَنْظَلَةَ عَنِ الْقَاسِمِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ دَعَا بِشَيْءٍ مِنْ نَحْوِ الْحِلَابِ،فَأَخَذَ بِكَفَّيْہِ فَبَدَأَ بِشِقِّ رَأْسِہِ الْأَيْمَنِ،ثُمَّ الْأَيْسَرِ،ثُمَّ أَخَذَ بِكَفَّيْہِ،فَقَالَ بِہِمَا عَلَی رَأْسِہِ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے غسل جنابت کرنا ہوتا تو دودھ کے ڈول کی طرح کا برتن طلب کرتے۔پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے پانی لیتے اور اپنے سر کی دائیں جانب سے شروع کرتے پھر بائیں جانب پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے پانی لیتے اور اپنے سر پر ڈالتے تھے۔