Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 241 (سنن أبي داود)

[241] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (574)

صدقۃ بن سعید و جمیع بن عمیر ضعیفان: ضعفھما الجمہور،انظر تہذیب التہذیب (صدقۃ بن سعید: 4/ 365،جمیع بن عمر: 2/ 112)

انوار الصحیفہ ص 21

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَہْدِيٍّ،عَنْ زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ،عَنْ صَدَقَةَ،حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ-أَحَدُ بَنِي تَيْمِ اللہِ بْنِ ثَعْلَبَةَ-،قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أُمِّي وَخَالَتِي عَلَی عَائِشَةَ،فَسَأَلَتْہَا إِحْدَاہُمَا: كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ عِنْدَ الْغُسْلِ؟ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَہُ لِلصَّلَاةِ،ثُمَّ يُفِيضُ عَلَی رَأْسِہِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ،وَنَحْنُ نُفِيضُ عَلَی رُءُوسِنَا خَمْسًا مِنْ أَجْلِ الضُّفُرِ.

جناب جمیع بن عمیر اور یہ بنی تیم اللہ بن ثعلبہ کے خانوادے سے ہیں کہتے ہیں کہ میں اپنی والدہ اور خالہ کے ساتھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آیا تھا۔ان دونوں میں سے ایک نے ان سے پوچھا کہ غسل میں آپ لوگ کیسے کرتے ہیں؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: نبی کریم ﷺ (پہلے) نماز کے وضو کی طرح کا وضو کرتے پھر اپنے سر پر تین بار پانی ڈالتے تھے،مگر ہم اپنی چوٹیوں کی وجہ سے پانچ بار ڈالتی تھیں۔