Sunan Abi Dawood Hadith 2405 (سنن أبي داود)
[2405]صحیح
صحیح بخاری (1947) صحیح مسلم (1118)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا زَائِدَةُ،عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ،عَنْ أَنَسٍ،قَالَ: سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي رَمَضَانَ،فَصَامَ بَعْضُنَا،وَأَفْطَرَ بَعْضُنَا،فَلَمْ يَعِبِ الصَّائِمُ عَلَی الْمُفْطِرِ،وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَی الصَّائِمِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے رمضان میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر کیا تو ہم میں سے کچھ نے روزہ رکھا اور کچھ نے نہ رکھا۔چنانچہ روزے داروں نے چھوڑنے والوں پر یا چھوڑنے والوں نے روزے داروں پر کوئی عیب نہ لگایا۔