Sunan Abi Dawood Hadith 2407 (سنن أبي داود)
[2407]صحیح
صحیح بخاری (1946) صحیح مسلم (1115)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَسَنٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَأَی رَجُلًا يُظَلَّلُ عَلَيْہِ،وَالزِّحَامُ عَلَيْہِ فَقَالَ: لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصِّيَامُ فِي السَّفَرِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دیکھا ایک شخص کو سایہ کیا جا رہا ہے اور لوگ اس پر ازدحام کیے ہوئے ہیں۔(روزے اور گرمی کے باعث وہ غش کھا گیا تھا) تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’سفر میں روزہ رکھنا کوئی نیکی کا کام نہیں ہے۔‘‘