Sunan Abi Dawood Hadith 2415 (سنن أبي داود)

[2415] إسنادہ ضعیف

نسائی (2111)

الحسن البصري عنعن

انوار الصحیفہ ص 90

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنِ الْمُہَلَّبِ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ،حَدَّثَنَا الْحَسَنُ،عَنْ أَبِي بَكْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: إِنِّي صُمْتُ رَمَضَانَ كُلَّہُ! وَقُمْتُہُ كُلَّہُ!. فَلَا أَدْرِي أَكَرِہَ التَّزْكِيَةَ! أَوْ قَالَ: لَا بُدَّ مِنْ نَوْمَةٍ،أَوْ رَقْدَة؟!

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’تم میں سے کوئی شخص ہرگز یوں نہ کہے کہ میں نے سارا رمضان روزے رکھے اور میں نے سارے رمضان کا قیام کیا۔‘‘ کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں آپ نے نیکی کو نمایاں کرنا مکروہ جانا یا یہ بتانا چاہا کہ بندہ اس دوران میں لازمی طور پر سوتا بھی رہا ہے۔(تو سارا رمضان صیام و قیام کیونکر ہو گیا؟)۔